
:کوئٹہ
MCQs کے لیے (PBS-14) محکمۂ خزانہ، حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام سب اکاؤنٹنٹ
پر مشتمل تحریری امتحان بروز اتوار 18 تاریخ کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر محکمۂ خزانہ کی جانب سے معزز سوشل ایکٹوسٹس اور سوشل میڈیا نمائندگان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ امتحانی عمل کا خود مشاہدہ کریں۔
اعلامیے کے مطابق سوشل ایکٹوسٹس اور میڈیا نمائندگان امتحان کے انعقاد کے دوران ایم سی کیوز ٹیسٹ کے تمام مراحل کا جائزہ لے سکیں گے، جس کا مقصد بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت (Transparency) کو یقینی بنانا ہے۔
امتحان بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کے بلیلی، تکتو کیمپس، کوئٹہ میں منعقد ہو گا، جبکہ امتحان کا آغاز صبح 9:00 بجے کیا جائے گا۔
محکمۂ خزانہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانا اور یہ واضح کرنا ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔



Leave a Reply